ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شاہ سلمان کی عراقی وزیراعظم سے فون پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت

شاہ سلمان کی عراقی وزیراعظم سے فون پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت

Sat, 21 Oct 2017 10:41:04    S.O. News Service

الریاض، 20 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی سے جمعرات کو ٹیلی فون پر دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر بات چیت کی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان اور حیدر العبادی نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات اور انھیں سعودی ،عراقی رابطہ کونسل کے ذریعے مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔


Share: